ساہیوال: بارش کے باعث چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

ملک بھر میں صوبے مون سون کی ہلاکت خيزی جاری ہے

ساہیوال میں بارش کے دوران گھر کی چھت گرنے سے خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ساہیوال کے گاؤں 102 نائن ایل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرگئی۔

حکام کے مطابق مقامی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں بھی حالیہ مون سون بارشوں سے اب تک 111 افراد جاں بحق جبکہ مختلف حادثات میں ایک ہزار افراد زخمی اور 50 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔

sahiwal

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div