محرم الحرام: امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

نو اور 10 محرم پر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

محرم الحرام پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ یکم محرم سے دسویں محرم تک ہوگا، اسلحے کی نمائش، نفرت اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نویں اور دسویں محرم کے دن ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق بزرگ، خواتین اور ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والوں پر نہیں ہوگا۔

محرم الحرام پر دفعہ 144 کے نفاذ اور ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم سید علی مرتضیٰ کی جانب سے جاری کیا گیا۔

PUNJAB

PILLION RIDING

144 imposed

Ashora

MOHARRAM UL HARAM

Tabool ads will show in this div