جی میل کے Layout میں تبدیلی کردی گئی
گوگل نے Gmail کے لے آؤٹ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس میں کمپنی کی دیگر سروسز کو نمایاں کیا جائیگا۔
The Verge کی رپورٹ کے مطابق نئے لے آؤٹ میں میں ایک Main menu شامل ہوگا جو صارفین کو Google کی چاروں سروسز میل، چیٹ، اسپیسز اور گوگل میٹ کے درمیان سوئچ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، صارفین کو نئی چیٹ اور اسپیس پیغامات کیلئے نوٹیفکیشن موصول ہوں گے، اسکے علاوہ سائیڈ پینل ہوگا جس میں گوگل کی دیگر Apps گوگل میپ وغیرہ شامل ہونگی، Main menu اور Side Panel کو ہائیڈ کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔
اس نئے Layout کے ذریعے آپ چیٹ کا نیا تجربہ کرسکیں گے، چیٹ ٹیب سے آپ کو گروپ چیٹ یا کسی ایک کے ساتھ چیٹ کرنے تک رسائی ہوگی، نئے View کو لانے کیلئے آپ Settings میں جاکر Quick view کے آپشن میں Try new Gmail view پر کلک کریں پھر Relaod پر click کریں۔
اس نئے لے آؤٹ میں گوگل کے دیگر Messaging tools جو ورک اسپیس کا حصہ ہیں، ای میلز کے ساتھ چھوٹی ونڈوز نہیں رہیں گے بلکہ ان کی اپنی اسکرینز ہوں گی جن تک رسائی کے لیے سروس کے بائیں جانب بڑے بٹن دیئے جائیں گے۔
گوگل نے اسے Integrated View قرار دیا ہے اور اگر آپ Workspace کے صارف ہیں تو اس لے آؤٹ سے واقف ہوں گے، صارفین Settings کے ذریعے اسے پرانے لے آؤٹ سے بدل سکیں گے مگر جون کے آخر تک یہ آپشن بھی ختم ہوجائے گا اور نیا لے آؤٹ ہی استعمال کرنا ہوگا۔
کمپنی کے مطابق اس لے آؤٹ میں Bubble Notifications بھی ہوں گے جن سے یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ دیگر Tools کو بھی آپ کی توجہ کی ضرورت ہے، خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس حب میں تبدیل کیا جارہا ہے، اسی لیے پہلے ورک اسپیس کو جی میل کا حصہ بنایا گیا اور پھر وائس اور Video Calling کی سہولت بھی پیش کی گئی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ لے آؤٹ گوگل ورک اسپیس، جی سیوٹ بیسک اور بزنس کسٹمرز کو دستیاب ہوں گے اور پرسنل اکاؤنٹس تک ان کی رسائی نہیں ہوگی۔