فارن فنڈنگ کیس لاڈلے کو تحفظ دینے کی بہترین مثال ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہے کیسے لاڈلے کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔
ٹویٹر پیغام میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینےکےالزام پر نااہل کردیاگیا جبکہ لاڈلے کو کھلی چھوٹ دی گئی اور 8 سال سےفیصلہ نہیں آیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں9رٹ پٹیشنز ہوئیں جبکہ50 بار التوا دیا گیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔
یہ معاملہ کوئی سیاسی مخالف جماعت نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے بانی اراکین میں سے ایک اکبر ایس بابر سنہ 2014 میں لے کر آئے تھے۔
اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔