زرداری بلاول کو وزيراعظم بنانے کےلیے ن ليگ کو کھوکھلا کريں گے، شاہ محمود
موجودہ حالات ميں شہبازشريف ڈيليور نہيں کرسکتے، وائس چیئرمین تحریک انصاف
وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا ايجنڈا بلاول بھٹو کو وزيراعظم بناناہے اور اس کےلیے وہ ن ليگ کومضبوط نہيں بلکہ کھوکھلا کريں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ن ليگ کيساتھ وہ کيا ہے جس کا آج نہيں کل پتہ چلےگا۔
موجودہ حالات ميں شہبازشريف ملک و قوم کيلئے ڈيليور نہيں کرسکتے۔ شہبازشريف کو وزارت عظمیٰ کی کرسی سے نہيں چپکے رہنا چاہيئے۔
سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عوام کو فيصلہ کرنے ديں کہ وہ کس کو حکمرانی کا حق ديتے ہيں۔
ASIF ZARDARI
SHAH MAHMOOD QURESHI
تبولا
Tabool ads will show in this div