یو اے ای میں شدید بارش کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلابی صورتحال

فجیرہ کی بندرگاہ پر 255 ملی میٹر بارش ریکارڈ

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سڑکوں پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

فجیرہ کی بندرگاہ پر 255 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو جولائی کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے، مسافی میں 209 ملی میٹر اور فجیرہ ایئرپورٹ پر 187 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق بھارت سے ہوا کا کم دباؤ آیا ہے جو ڈپریشن کا باعث بنا اور یہ پاکستان اور ایران کے علاقے میں بھی موجود ہے۔

شدید بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ امدادی اداروں نے پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا، حکومت نے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے، بارش اور سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے شہریوں اور تارکین کو امداد پہنچانے کے لیے وزارت دفاع سمیت تمام سرکاری ادارے اور رضا کار متحرک ہوگئے ہیں۔

حکومت نے متاثرہ علاقوں شارجہ، راس الخیمہ، فجیرہ میں اداروں کو ہدیت کی ہے کہ وہ اپنے غیر ضروری ملازمین کو جمعرت اور جمعہ کو گھروں سے کام کرائیں، واضح رہے کہ فجیرہ میں ہونے والی ایک دن کی بارش کی مقدار ریاض میں تین سال کے دوران ہونے والی بارش کی کل مقدار کے برابر رہی ہے۔

uae

HEAVY RAIN

URBAN FLOODING

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div