کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز بڑھنےلگے
کراچی میں جولائی کے دوران ڈینگی کے 239کیسزرپورٹ
کراچی سمیت سندھ بھرمیں بارشوں کے بعد نکاسی آب نہ ہونےکی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا ہےجس کی وجہ سے ڈینگی اور ملیریا پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ صحت کےمطابق کراچی میں جولائی کے دوران ڈینگی کے 239کیسزرپورٹ ہوئے۔
کراچی کےضلع جنوبی میں ملیریا کے292 کیسز،وسطی میں 62، کورنگی میں 54،ملیر میں 48 اورغربی میں 59 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رواں سال کراچی میں 867 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں ماہ حیدرآباد ڈویژن میں 27 اورمیر پورخاص ڈویژن میں 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
سندھ بھرمیں ڈینگی کے رواں سال 1154 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپرےنہ کیاگیاتوڈینگی وبائی شکل اختیارکرسکتا ہے۔