ایمل ولی کیخلاف عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر درخواست

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں سیکیورٹی دی جائے، عمرایوب

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایمل ولی اے نےعمران خان کو جان سے مارنے کی بات کی، ان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آردرج کرنے کی درخواست دی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے خلاف عمران خان کو قتل کی مبینہ دھمکی دینے پر تحریک انصاف کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا کہنا تھا کہ ایمل ولی نےعمران خان کو جان سے مارنے کی بات کی، ان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آردرج کرنے کی درخواست دی ہے۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم غیر جمہوری عمل کی طرف جارہی ہے، اور لوگوں کو ٹھکانے لگانے کی سازش کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور وزرات داخلہ کو درخواستیں دی ہیں، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں سیکیورٹی دی جائے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر یہ لوگ عمران خان کو ٹھکانے لگانے کی بات کر رہے ہیں، لیکن ہم عمران خان کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، پاکستان تحریک انصاف ایک پر امن جماعت ہے، جب کہ شہبازشریف سی ڈی اے کی حدود تک کے وزیراعظم ہیں۔

IMRAN KHAN

umer ayub

aimal wali

Tabool ads will show in this div