ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

گزشتہ روز بھی ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے بڑھائے گئے تھے

ایل پی جی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 240 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز ایل پی جی قیمت میں فی کلو 10 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، اور ایل پی جی کی فی کلو قیمت بڑھ کر 230 روپے ہوگئی تھی۔ تاہم مارکیٹنگ کمپنیز نے آج دوسرے روز بھی ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 240 روپے ہوگئی ہے، جب کہ اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت 220 روپے مقررکر رکھی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق گھریلو سیلنڈر میں 150 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2900 روپے ہوگئی ہے۔

کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں بھی 450 روپے کا ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد کمرشل سیلنڈر کی قیمت بڑھ کر 10 ہزار 888 روپے ہوگئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والا اضافہ

گزشتہ روز بھی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی 10روپے کلو مہنگی کی تھی، جس کے بعد ایل پی جی فی کلو مہنگی ہو کر 230 روپے ہوگئی تھی۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 150 روپے اورکمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 750 روپے اور کمرشل سلنڈر 10 ہزار 438 روپے کا ہوگيا تھا۔

LPG Price

Tabool ads will show in this div