سشانت سنگھ کی تصویر والی ٹی شرٹ پر تنازع کیوں؟

سوشل میڈیا پر کمپنی کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا

آنجہانی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں تاہم اس بار ان کے بحث میں آنے کی وجہ ان کی موت نہیں بلکہ ایک اشتہار ہے۔

دراصل ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ نے ٹی شرٹ پر سُشانت سنگھ راجپوت کی تصویر لگاتے ہوئے اس پر کچھ ایسا لکھ دیا ہے جس سے مداحوں میں غصہ ہے، اب سوشل میڈیا پر کمپنی کے خلاف اس ٹی شرٹ کا بائیکاٹ کرنے کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔

جب فلپ کارٹ پر مداحوں نے سُشانت سنگھ کی تصویر والی سفید ٹی شرٹ دیکھی تو وہ ایک بار تو خوش ہو گئے لیکن جیسے ہی انہوں نے ٹی شرٹ پر ‘ڈپریشن لائک ڈرونگ’ پڑھا تو وہ غصے میں آئے۔ اس جملے کا مطلب ہے ’ ڈپریشن ڈوبنے کی طرح ہے۔

سوشل میڈیا پر کمپنی کو بائیکاٹ کرنے کی بات کی جارہی ہے، وہیں میڈیا کے مطابق فلپ کارٹ کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے اور کمپنی کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کمپنی کے خلاف سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘ایک عام اور ذمہ دار شہری کے طور پر میں آج رات فلپ کارٹ کو ایسی چیزیں بیچنے کے لیے نوٹس بھیج رہا ہوں، جس سے کسی مردہ شخص کی توہین ہورہی ہو’۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ سوشانت کی المناک موت کے صدمے سے پورا ملک ابھی تک باہر نہیں آیا ہے، ہم انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے، فلپ کارٹ کو اس گھناؤنے فعل پر شرمندہ ہونا چاہیے اور معافی مانگنی چاہیے کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔

تاہم فلپ کارٹ کی ویب سائٹ پر اس ٹی شرٹ کی پوسٹ کو ہٹادیا گیا ہے ۔

SUSHANT SINGH RAJPUT

flip cart

Tabool ads will show in this div