لیاری میں رہائشی عمارت ایک جانب جھک گئی،علاقہ مکین خوفزدہ

ناخوشگوار واقعے سے قبل عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے، حکام

کراچی کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گلام شاہ لین میوہ شاہ مسجد کے پاس سٹی ٹاور بلڈنگ کی بنیاد کمزور ہونے کی وجہ سے ایک طرف سے جھک گئی۔ علاقہ مکینوں کی شکایات ایس بی سی اے کو موصول ہوگئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 6 منزلہ عمارت کے دیواروں میں دراڑیں پڑنے پر کسی وقت بھی گرنے کا خطرہ ہے۔

ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل ٹیم نے عمارت کا معائنہ کرکے مکینوں کو فوری طور پر قیمتی سامان نکال نے کی ہدایت کردی ہے۔ حکام کے مطابق عمارت انڈر گراونڈ پانی کے ٹینک میں لیکیج کی وجہ سے زمین نرم ہونے سے ایک طرف جھک گئی۔

مذکورہ 6 منزلہ عمارت کو 2007 میں تعمیر کی گئی تھی۔ 80 گز کے پلاٹ پر مالک نے غیر قانونی طور پر 6 منزلیں تعمیر کیں۔

ایس بی سی اے ٹیکنیکل ٹیم ایک عمارت کا تفصیلی معائینہ کرکے عمارت مسمار کرنے یا ناکرنے کا فیصلہ کرے گی۔

کراچی

KMC

SBCA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div