نیب نے وزیراعظم آفس سے بحریہ ٹاون اور این سی اے ڈیل کا ریکارڈ مانگ لیا

شہزاد اکبر اور ایسٹ ریکوری یونٹ کے اسٹاف کی تفصیلات طلب

نیشنل اکاونٹیبلٹی بیورو نیب نے بحریہ ٹاون اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان ڈیل کا ریکارڈ وزیراعظم آفس سے مانگ لیا۔

نیب کی جانب سے وزیراعظم آفس کو لکھے گئے خط میں پوچھا گیا ہے کہ انہیں بتایا جائے ایسیٹ ریکوری یونٹ اور شہزاد اکبر کا اس ڈیل میں کیا کردارتھا۔

خط می مزید لکھا گیا ہے کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کا بحریہ ٹاون اوراین سی اے کے ساتھ خفیہ معاہدہ کا ریکارڈ دیا جائے۔

واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو ملک ریاض اور برطانوی ایجنسی کے درمیان رقم کی واپسی کا معاملہ باہمی اتفاق سے طے پایا تھا۔

دستاویز میں یہ بتایا گیا ہے کہ نیب نے سال 2018میں ملک ریاض کی فیملی کی منی لانڈرنگ کے بارے ایوان کو آگاہ کیا، منی لانڈرنگ کے 4.25کروڑ پاﺅنڈ سے ون ہائیڈ پارک کی خریداری کی گئی۔

NAB

nca

bahria town

Tabool ads will show in this div