بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بابراعظم نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان 1000 رنز اسکور کرنے والے 7 ویں پاکستانی کپتان بن گئے۔

بابراعظم نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔ 27 سالہ بابر اعظم نے بطور کپتان 13 ٹیسٹ میچوں میں 1022 رنز اسکور کئے ہیں جن میں 2 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس دوران ان کی اوسط 51.10 رنز رہی۔

انھوں نے مجموعی طور پر41 ٹیسٹ میچ کھیل کر اب تک 3025 رنز اسکور کئے ہیں۔ وہ 89 ون ڈے میچوں میں 4442 رنز بھی بناچکے ہیں ۔

Babar Azam

Tabool ads will show in this div