پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا بڑا بیان

عدالتی فیصلے معاملات کو متنازع کریں گے تو ڈالر چلانگیں لگائے گا اور مہنگائی بھی ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر میں نے کام شروع کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راناثنااللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر جو گفتگو ہو رہی ہے اس پر افسردہ ہوں، بدقسمتی سے کچھ معاملات ایسے ہیں جو ایسی گفتگو میں وزن اور جواز پیدا کرتے ہیں.

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ حمزہ شہباز 197 ووٹوں سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے، فیصلہ آیا منحرف کا ووٹ نہ گنا جائے گا اور وہ ڈی سیٹ بھی ہوگا، کبھی ایسا نہیں ہوتا لیکن فیصلہ دیا گیا، 25 ووٹ مائنس کر دیے گئے،قومی اسمبلی میں ووٹ گنے جانے کا فیصلہ اسی سپریم کورٹ نےابزرو کیا تھا، گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے وہ 25 لوگ بحال ہوگئے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ کیوں بڑھ رہا ہے؟ عدالتی فیصلے معاملات کو متنازع کریں گے تو ملک میں عدم استحکام آئے گا، ڈالر چلانگیں لگائے گا اور مہنگائی بھی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے الفاظ محدود رکھتے ہیں، عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کے لئے لازمی امر ہے، معتبر، باعزت، غیر جانبدار عدلیہ ہر معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، ہمیں ان بنیادی سوالات پر پورے معاشرے کو مل کر غور کرنا چاہیے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عدلیہ کے اختیارات میں کمی کی بات کوئی نہیں کرتا ، کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ عدالتی اختیارات پارلیمان کو دے دیئے جائیں اسے ریگولیٹ کرنا چاہیے، چیف جسٹس اپنے 3 یا 5 ساتھی ججز کے مشورے سے از خود نوٹس لیں اور بینچ تشکیل دیئے جائیں تو بینچ فکسنگ کی باتیں سامنے نہ آئیں۔

پنجاب میں گورنرراج سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر راج کی بات کرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں، گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ تیار کرتی ہے، اور اس سمری پر میں نے کام شروع کر دیا ہے، پنجاب میں میرا داخلہ بند کیا گیا تو گورنر راج کے نفاذ کے لئے یہ جواز کافی ہوگا۔

کابل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سے جو علمائے کرام گئے ہیں وہ حکومتی سطح پر نہیں گئے لیکن حکومت کے علم میں یہ بات ہے، کوئی بھی امن کی بات کرے تو اس کی حمایت کی جانی چاہیے۔

RANA SANAULLAH

punjab governor rule

M Hussain Shakeel Jul 27, 2022 03:11pm
The threatening behavior brought the Muslim League (N) to this point. In fact, these people are leading the country towards destruction. And Madam Maryam Nawaz Sharif is holding a press conference despite Corona. I don't have any property either in London or in Pakistan, I live in my father's house.
Tabool ads will show in this div