کراچی: پیپلز بس سروس کے ایک اورروٹ کے آغاز کا اعلان

کل سے نئے روٹ پر بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نےپیپلز بس سروس کے روٹ نئے روٹ کے آغاز کا اعلان کردیا۔ کل سے نئے روٹ پر بسیں چلائی جائیں گی۔

بدھ کوصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پیپلزبس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کیاگیا۔

بس کا نیا روٹ فائیو اسٹار چورنگی سے شروع ہوکر ، کےڈی اے چورنگی،ناظم آباد عید گاہ، لیاقت آباد10نمبر،عیسیٰ نگری،سوک سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم،کارساز، نرسری، کورنگی روڈ سے کے پی ٹی انٹرچینج اورشان چورنگی پراختتام پذیرہوگا۔

اس کےعلاوہ بوٹ بیسن، امریکن قونصلیٹ، ماڑی پور، کیماڑی اور لیاری کے علاقوں پر مشتمل روٹ نمبر 11 کے لیے سروے کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ایک دو روز میں نئے روٹس پرجامع رپورٹ درکار ہوگی۔

peoples bus service

Tabool ads will show in this div