اداکارہ نور کا ہمایوں سعید کو بڑھتی عمر کا طعنہ

ہمایوں کو اپنی عمرکے لحاظ سے کردار ادا کرنے چاہئیں، نور کا مشورہ

**اداکارہ نور کا کہنا ہے کہ ہمایہوں سعید کو اپنی عمر کے لحاظ سے کردار ادا کرنے چاہیئں لندن نہیں جاؤں گا جیسے کردار اب ان پر نہیں جچتے **

ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاؤں گا ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی اچھا بزنس کررہی ہے، خاص طور پر برطانیہ میں لندن نہیں جاؤں گا رنبیر کپور کی شمشیرا کو ٹکر دے رہی ہے۔

فلم کے اچھے بزنس کے باوجود اداکارہ نور بخاری کو لندن نہیں جاؤں گا زیادہ متاثر نہ کرسکی۔

اداکارہ نور نے لندن میں ہی لندن نہیں جاؤں گا دیکھی اور ساتھ ہی اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم کے حوالے سے تبصرہ بھی کیا۔

نور نے اداکارہ کبریٰ خان کے حوالے سے لکھا کہ وہ بھی اچھی تھی اورکبریٰ نے اداکاری بھی اچھی کی۔

نور نے فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ کی تعریف کی ، ساتھ ہی فلم انہیں فلم کی عکس بندی بھی پسند آئی، لیکن انہوں نے لکھا کہ ہمایوں کی عمر فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے مطابق نہپں، اس عمر میں پیار نہیں ہوتا ۔ فلم کی کہانی بھی کمزور لگی۔

اس عمر میں یہ رول بہت مشکل سے ہضم ہوتا ہے ۔

لندن نہییں جاؤں گا عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی اور کا مقابلہ قائد اعظم زندہ باد اور لفنگے سے تھا۔

LOLLYWOOD

Humayun saeed

Noor Bukhari

London Nahi Jaunga

Tabool ads will show in this div