سکھر اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ڈکلیئر

پانی کے بہاؤمیں اضافےکےبعد ملاحوں نے کشتیاں کنارے لگادی ہیں

ملک بھر میں بارشوں کے باعث دریائے سندھ کی پانی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ آب پاشی کی جانب سے سکھراورگڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ڈکلیئرکیا جاچکا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ آبپاشی کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کرکے کچے کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے اورملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 2لاکھ 58ہزار 625 کیوسک اور اخراج 2لاکھ 150 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 83 ہزار 83 کیوسک اور اخراج 2لاکھ 72ہزار 937 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اگلے 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج اور 48 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ آب پاشی کی جانب سے بندوں کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

ادھرکوٹڑی بیراج پر پانی کی آمد 90ہزار05 کیوسک اور اخراج 78ہزار 700کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد ملاحوں نے کشتیاں کنارے لگادی ہیں۔

flood situation

Monsoon Rain

kotri barrage

GUDDU BARRAGE

SUKKUR BARRAGE

Tabool ads will show in this div