پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکیلئے جوڑ توڑ شروع کردیا
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی (Punjab Assembly) کے ناموں کیلئے جوڑ توڑ شروع کردی گئی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے 4 سینیر رہنماوں اور زین قریشی کے نام اسپیکر شپ کیلئے سامنے اگئے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ( Usman Buzdar ) کا نام بھی اسپیکر کے منصب کے لئے زیرِ غور ہے، جب کہ سبطین خان ،میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال کے نام اسپیکر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دوست مزاری کے خلاف جلد عدم اعتماد تحریک پر کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم اور ملک تیمور کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے نام کی حتمی منظوری پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان دیں گے۔