اداکار ارسلان نصیر نے حمزہ شہباز سے شیروانی مانگ لی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اداکار کی دلچسپ ٹوئٹ

پاکستانی یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے سپریم کورٹ کے فیصلے حمزہ شہباز سے شیروانی مانگ لی ۔

سپریم کورٹ نے آج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حلف غیر آئینی تھا۔

اس فیصلے کے یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے کئی ٹوئٹس کیں ایک ٹوئٹ میں انہوں نے حمزہ شہباز نے شیروانی مانگ لی ۔

ارسلان نصیر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’حمزہ شہباز بھائی ، وہ شیروانی اگر فارغ ہے تو مجھے بھجوادیں ۔۔ ولیمے کی تقریب میں کام آجائے گی ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘حمزہ بھائی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے آفس کو اندر سے کُنڈی لگالیں’۔

ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت ہے یہ ترکش آئس کریم۔

دوسری جانب اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو آئین توڑنے پر گرفتار کیا جائے۔

عفت عمر نے بھی اپنا ردعمل دیا

PERVEZ ELAHI

muneeb butt

HAMZA SHEHBAZ

ARSALAN NASEER

Tabool ads will show in this div