فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

یہ فلم 1979 کی مشہور ترین پنجابی فلم مولا جٹ کا ریمیک ہے

پاکستانی سپر اسٹارز فواد خان اور ماہرہ خان کی تاخیر کا شکار فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” رواں سال ستمبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے ۔

فلم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ”کو رواں برس 30 ستمبر کو ریلیز کیا جائے تاہم ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ فلم کی ڈسٹربیوشن مانڈوی والا فلمز کرے گی جنہوں نے ماضی میں پاکستان میں فلم وار، طیفا ان ٹربل اور اوتار جیسی فلمیں بھی پیش کیں ہیں ۔

فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ عباسی، گوہر خان، فارس شفیع، شفقت چیمہ ، نیراعجاز اور حمائمہ ملک سمیت بڑی کاسٹ شامل ہیں۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ لالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ پنجابی فلم ہے جس کے ہدایت کار اور کہانی کار بلال لاشاری ہیں او ر اسے انسائیکلو میڈیا کے بینر تلے بنایا گیا ہے، یہ 1979 کی مشہور ترین پنجابی فلم مولا جٹ کا ریمیک ہے۔

اس فلم کی ریلیزکافی تاخیر کا شکار رہی ہے اس کا پہلا ٹریلر 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا تب سے لیکر اب تک فلم کی ریلیز کا لاتعداد بار اعلان کیا گیا لیکن کئی وجوہات کی بنا پر ریلیز نہیں ہو سکی۔

The Legend of Maula Jatt

Tabool ads will show in this div