‘ایک ولن ریٹرنز’ کورین فلم کا چربہ ہے؟

'ایک ولن ریٹرنز' 29 جولائی کو ریلیز ہورہی ہے

بالی ووڈ فلم ناقد کمال رشید خان نے ایک ولن ریٹرنز کو کورین فلم کی نقل قرار دیا ہے جب کہ فلم لی پروڈیوسر ایکتا کپور نے اس کی وضاحت کی ہے۔

بالی ووڈ میں 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ایک ولن کے سیکیول ایک ریٹرنز کے چرچے ہیں۔ فلم 29 جولائی کو ریلیز کی جارہی ہے ، اس میں ارجن کپور، جان ابراہم، دیشا پٹانی اور تارا سُتاریا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

بھارتی فلموں کے ناقد کمال رشید خان نے ایک ولن ریٹرنز کو کورین فلم کی نقل قرار دیا ہے جس کے بعد بھارت کے شوبز حلقوں میں اس فلم کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے ‘ایک ولن ریٹرنز’ کی تشہیر کے دوران کمال رشید خان (کے آر کے) کے تمام الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔

ایکتا نے کہا کہ ‘ایک ولن ریٹرنز’ کی کہانی موہت سوری نے لکھی ہے اور وہی اس کے ہدایت کار بھی ہیں، کہانی سننے کے بعد ہم نے موہت سوری کو کہا کہ اس بار ‘ایک ولن’ کی فرنچائز بڑی ہونی چاہیے۔

ایکتا کپور نے مزید کہا کہ اس فلم کا اسکرپٹ روہت شیٹی کو بھی بہت پسند آیا تھا، میں نے روہپت سے کہا کہ اس کہانی پر فلم میں بناؤں گی جس پر روہت نے اجازت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہانی ایسی ہے جسے کوئی انکار نہیں کرسکتا اور یہ کبھی کسی زبان میں نہیں بنی۔

کمال رشید خان کو جواب دیتے ہوئے ایکتا ننے کہا کہ پتہ نہیں کے آر کے (KRK) کون سی کورین فلمیں دیکھ رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ اس فلم کے بارے میں جانتے ہیں۔

فلمیں

BOLLY WOOD

Ek Villain Returns

Tabool ads will show in this div