کراچی:پمپنگ اسٹیشن پرکیبل فالٹ کی وجہ سےکئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر

کےالیکٹرک نے این ای کے پر کیبل فالٹ دور کر دیا

کراچی کے بیشتر علاقوں کو 4 دن سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر کےالیکٹرک کے کیبل میں فالٹ بتائی گئی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کےمطابق نارتھ ایسٹ کے پمپنگ اسٹیشن پر کیبل فالٹ 23 جولائی کو رپورٹ ہوا۔ کیبل فالٹ کی وجہ سے پانی کی پمپنگ رکنے سے گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، گلبرگ، شادمان ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے این ای کے پر کیبل فالٹ دور کردیا ہے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے سائٹ پر کام میں تاخیر ہوئی۔

کےالیکٹرک ترجمان نے بتایا کہ اگلے دو گھنٹوں تک این ای کے پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی شروع ہو جائے گی جب کہ رات تک شہر میں پانی کی سپلائی معمول پرآجائےگا۔

K ELECTRIC

KW&SB

Tabool ads will show in this div