ڈیرہ غازی خان:کوہ سلیمان پرموسلادھار بارشیں،برساتی نالوں میں طغیانی

20 ہزار سے زائد آبادی متاثرہوئی

ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان پر ہونے والی موسلادھار بارشوں سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی-

علاقہ انتظامیہ کےمطابق نالہ سوری لونڈ کا سیلابی ریلا بستی احمدانی میں داخل ہوگیا جس سے 20 ہزار سے زائد آبادی متاثرہوئی۔

سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو کےلیے امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا جبکہ متعدد لوگ جان بچانے کے لیے درختوں اور چھتوں پر چڑھ گئے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ڈیرہ غازی خان شہر اور ملحقہ آبادیوں کو متاثر کرنے والے برساتی نالہ وڈور سے ملحقہ آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی محکمہ خوراک کے گودام میں داخل ہوگیا جس سے50 ہزار سے زائد بوری گندم ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ دوسری جانب نالہ وڈور بپھرنے سے کوچھہ وڈانی، نور واہ ، وڈور ، بیلہ ، گودھ پور ،چٹ سرکانی ، ڈگر چٹ اور معموری سمیت دیگر دیہات کی درجنوں آبادیاں زیرآب آگئیں ۔

فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق برساتی نالہ سنگھڑ میں پانی کی سطح 83156 کیوسک، نالہ وڈور 75589 کیوسک جبکہ برساتی نالہ سوری لونڈ سے پانی کا اخراج 34514 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

flood

PUNJAB

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div