کوئٹہ کراچی شاہراہ: لسبیلہ میں پل کو نقصان، شہریوں کو سفر سے گریز کی ہدایت

قومی شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے، کمشنر قلات

لسبیلہ میں بیلہ کراس اور حب چوکی کے قریب لُنڈا پل کو سیلابی ریلوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی نے نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرسفر سے گریز کریں۔

کمشنر قلات ڈویژن کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے، متعلقہ حکام پلوں کی مرمت میں مصروف ہیں، دس بارہ گھنٹوں میں پلوں کی مرمت کرکے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹرانسپورٹر حضرات کو بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ان سڑکوں پر سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل اور کار کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تحصیل وڈھ آرینجی میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

KHUZDAR

Qalat

Balochistan university

Monsoon Rain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div