گوگل میٹنگز کو یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کرنے کی سہولت پیش

لائیو اسٹریمنگ کیلئے یوٹیوب چینل کی منظوری لینا ہوگی

گوگل کے نئے فیچر سے گوگل میٹنگز کو یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کیا جاسکے گا جس سے ناظرین کے لیے اس میں شامل ہونا آسان ہو جائیگا۔

یہ فیچر ورک پلیس اکاؤنٹس جیسے انٹرپرائز، ایجوکیشن پلس، ٹیچنگ اینڈ لرننگ اپ گریڈ اور ورک پلیس کے انفرادی سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے جبکہ گوگل پریمیم سبسکرائبرز کے لیے یہ فیچر کچھ ممالک میں دستیاب ہے۔

اگر آپ یوٹیوب پر گوگل میٹ سیشن کو لائیو اسٹریم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے یوٹیوب چینل کی منظوری کے لیے پیشگی درخواست کرنی ہوگی جس کی منظوری کے عمل میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بتدریج متعارف کرایا جائے گا اور یہ 21 جولائی سے منتخب ڈومینز کے لیے دستیاب ہوچکا ہے۔

رواں سال گوگل نے وائس اور ویڈیو کالز کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر گوگل ڈو کے ساتھ اپنے انضمام کا بھی اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے جون 2021 میں اساتذہ کے لیے ایک فیچر بھی متعارف کرایا جس کی مدد سے وہ یوٹیوب پر اسکول بورڈ میٹنگز جیسے ایونٹس کو اسٹریم کرسکتے ہیں۔

youtube

Live Streaming

google meet

Tabool ads will show in this div