فاسٹ باولر شعیب اختر کی زندگی پر فلم بننے جا رہی ہے
فلم Rawalpindi Express اگلے برس سولہ نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی
شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایت دے رہے ہیں دبئی سے تعلق رکھنے والے فلم میکر فراز قیصر۔ جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو ہزار سولہ سے اس پراجیکٹ پر کام کیا ۔ اس پورے عرصے میں انہوں نے فاسٹ باولر کی زندگی انکے کیئر اور انکی ابتدائی زندگی کےحوالے سے ریسرچ کیا۔ گذشتہ برس ہی فاسٹ باولر سے ملاقات ہوئی اور اس پراجیکٹ کو انہوں نے فائنل کیا۔ فلم کی کاسٹ کے حوالے سے تاحال نہیں بتایا گیا
شعیب اختر نے لکھا کہ یہ فلم ایک ایسے سفر پر لے جائے گی تو آپ نے پہلے نہیں کیا ہوگا، فلم میں فاسٹ باولر کی زندگی کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات کو بھی دیکھایا جائے گا ۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم پہلی فارن فلم ہوگی جو کسی پاکستانی اسپورٹس مین کی زندگی کے حوالے سے بنائی جا رہی ہے
فلم کے اعلان کے بعد سے ہی شعیب اختر کو مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے