کراچی میں شدید بارش،وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف
Jul 24, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں اور اداروں سے مکمل تعاون کرے جبکہ نشیبی علاقوں کے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل اپنے اثرات دکھا رہا ہے، اتوار کی علی الصبح سے شہر کے مختلف علاقوں اور گرد و نواح میں وقفے وقفے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر ميں وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی اور تيز بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں ميں ايک بار پھر پانی جمع ہوگيا۔ ناگن چورنگی ہر بارش کی طرح اس بار پھر تالاب بن گئی اوراطراف ميں موجود دکانوں ميں پانی جمع ہوگيا، سخی حسن سے آنے والے ٹريک پر ٹريفک کی روانی متاثر رہی۔

کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث شادمان کا خونی نالہ پھر اوور فلو ہوگیا۔ جس کی وجہ سے متاثرہ سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی،ناگن چورنگی پر بھی پانی جمع ہوگیا،اسٹیڈیم روڈ اور گلشن اقبال تیرہ ڈی سمیت شہر کے کئی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرتے رہے۔

Monsoon Rain

rain in karachi

PM SHAHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div