متھن چکرورتی خودکشی کیوں کرنا چاہتے تھے؟

کبھی کبھی مجھے لگتا تھا کہ میں اپنی منزل حاصل نہیں کر پاؤں گا، متھن چکرورتی

متھن چکرورتی کا شمار بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ خودکشی کرنا چاہتے تھے۔

80 اور 90 کی دہائی کے دوران بالی ووڈ میں متھن چکرورتی (Mithun Chakraborty) کا ڈنکا بجتا تھا، انہوں نے ڈسکو ڈانسر، قسم پیدا کرنے والے کی، واردات، باکسر، پیار جھکتا نہیں، ڈانس ڈانس ، مجرم اور اگنی پتھ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کا جادو جگایا۔

بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ میں کامیابی کے لئے انہوں نے بہت مشکل وقت بھی گزارا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ خودکشی کرنے کا سوچنے لگے تھے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں متھن چکرورتی (Mithun Chakraborty) نے بتایا کہ وہ عام طور پر اس بارے میں بات نہیں کرتے کیونکہ یہ ایسی چیز نہیں جس کا ذکر کیا جائے کیونکہ یہ خواہش مند فنکاروں کو مایوس کر سکتا ہے۔ اپنے کیرئیر کے آغاز پر ہر کوئی کوششیں کرتا ہے لیکن ان کی جدوجہد دیگر کے مقابلے میں بہت زیادہ تھی۔

متھن چکرورتی نے کہا کہ ابتدا میں کبھی کبھی مجھے لگتا تھا کہ میں اپنی منزل حاصل نہیں کر پاؤں گا اور میں نے خودکشی کرنے کا بھی سوچا، میں کچھ وجوہات کی بنا پر کولکتہ واپس بھی نہیں جاسکتا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار نے کہا کہ میں پیدائشی طور پر جنگجو مزاج رکھتا ہوں، مجھے ہار کے بارے میں کچھ نہیں پتہ، اسی لئے میں آج یہاں ہوں، لوگوں کو میرا مشورہ ہے کہ لڑے بغیر اپنی زندگی ختم کرنے کا کبھی نہ سوچا جائے ۔

BOLLY WOOD

Mithun Chakraborty

Tabool ads will show in this div