لاہور: موسلا دھار بارش کے دوران 4 افراد جاں بحق

مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے

لاہور میں تیز بارش کے باعث گھر کی چھت اور جھگیوں پر دیوار گرنے کے دو مختلف واقعات میں دو بھائیوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ حادثات میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

لاہور ( Lahore ) کے علاقے نواب ٹاؤن میں تیز بارش ( Rain ) کے باعث خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر دیوار گر گئی۔

ملبے تلے دب کر سات سالہ سلیم اور اس کا بھائی پانچ سالہ ندیم جاں بحق ہوگئے، جب کہ آٹھ سالہ شبانہ اور نذیر جب کہ چھ سالہ یاسمین زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بیدیاں روڈ پر بھی موسلا دھار بارش کی وجہ سے خستہ حال مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی، جس کے باعث دلاور اور عثمان نامی شخص جاں بحق ہوئے۔

جب کہ حادثے میں بچی شدید زخمی ہوئی۔ ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

لاہور

ROOF COLLAPSED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div