جھانوی کپور کون سا خاص ڈانس سیکھنا چاہتی ہیں؟

مجھے معلوم ہے کہ انڈسٹری میں مجھے بہت کچھ آسانی سے مل گیا ہے، جھانوی کپور

آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اپنی والدہ کی طرح رقص میں مہارت رکھتی ہیں لیکن وہ ایک فلم کا خاص ڈانس سیکھنا چاہتی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں جھانوی کپور نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ انہیں بالی ووڈ میں بہت آسانی سے موقع مل گیا ہے، بہت سی چیزیں آسانی سے مل گئی ہیں، مجھے اس کے لئے مشکل نہیں اٹھانی پڑی، مجھے ان تمام باتوں کا احساس ہے۔

جھانوی کپور نے کہا کہ غلط بات یہ ہوتی کہ ملنے والے موقع پر محنت نہ کرتی، اپنی مرضی چلاتی، یہ ثابت کرنے کے لئے دگنی محنت کروں گی کہ میں انڈسٹری میں ملنے والے مواقع کی حقدار بھی ہوں۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے اداکاری سے بہت محبت ہے، میں اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کو تفریح پہنچانا چاہتی ہوں، اداکاری ہی میری زندگی ہے اور اسی سے مجھے خوشی ملتی ہے۔

جھانوی کپور نے کہا کہ وہ جنوبی بھارت میں بننے والی فلمیں دیکھنے کی شوقین ہیں، انہیں چند ماہ قبل ریلیز ہونے والی فلم پشپا دیکھ کر اتنا مزا آیا کہ اکیلے فلم دیکھتے ہوئے بھی سیٹیاں بجارہی تھی، وہ پشپا میں ہیرو کا ڈانس سیکھنا چاہتی ہیں۔

Janhvi Kapoor

Tabool ads will show in this div