شہریار منور نے بولڈ فوٹو شوٹ پر خاموشی توڑ دی

شہریار منور نے سجل علی کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ کا سیاق و سباق سمجھا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار شہریار منور نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ اپنے بولڈ فوٹو شوٹ پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار شہریار منور اور سجل علی کی جانب سے فیشن میگزین ‘ہیلو’ کے لیے کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہونے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

دونوں اداکاروں نے چند دن قبل فیشن میگزین کے لیے کرائے گئے فوشوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکار شہریار منور فیشن میگزین کے لیے کروائے گئے بولڈ شوٹ کے آخری حصے کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے نقادوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور فوٹو شوٹ کا سیاق و سباق سمجھا دیا۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ہم مختلف کرداروں کو نبھانے والے اداکار ہیں، ہمارے کرداروں سے محظوظ ہوں، یہ ہی آرٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس گلیمرز شوٹ کا خیال امریکی مصنف آرتھر ملر اور اداکارہ مارلن منرو کے رومانوی تعلقات سے لے کر ہندوستانی ہدایت کار کمال امروہی اور اداکارہ مینا کماری کی محبت ، شادی اور پھر اختلافات جیسی حقیقی کہانیوں سے ماخوذ کیا گیا ہے۔

اداکار شہریار منور نے ایک تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹ اپنے محبوب کا مجسمہ بنانے کی بجائے اپنا مجسمہ تراش رہا ہے جو اس کی خود پسندی کو ظاہر کر رہا ہے۔جسے ازدواجی رشتے میں بدسلوکی و زیادتی کے استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کیپشن کے آخر میں لکھا کہ آپ سب بھی ان کی تصاویر کو دیکھ کر اتنا ہی محظوظ ہوئے ہوں گے، جتنا ہم اس فوٹوشوٹ کرواتے وقت خوش ہوئے۔

واضح رہے کہ اداکار شہریار منور اور اداکارہ سجل علی کے اس بولڈ فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Sheryar Munawar

Tabool ads will show in this div