فرینج ہیئر اسٹائل اپنانے والی پاکستانی اداکارائیں
کپڑوں کی تراش خراش ہو یا بالوں کا انداز ۔ کچھ فیشن ایسے ہیں جو ہر چند سال بعد واپس لوٹ آتے ہیں، ایسا ہی ایک بالوں کا انداز فرینج کٹ (fringe hair style) بھی ہے۔
فرینج ہیئر اسٹائل میں آگے کے بالوں کوا س طرح تراشا جاتا ہے کہ اس سے خواتین کی جزوی یا مکمل پیشانی چھپ جائے۔ ویسے تو یہ ہیئر اسٹائل 70 کی دہائی میں ہر معاشرے میں مقبول رہا ہے لیکن اب اس کا چلن ایک بار پھر لوٹ آیا ہے۔
پاکستان کی کئی نامور اداکاراؤں نے بھی اس اسٹائل کو اپنایا اور
ماہرہ خان
رواں برس سال کی ابتدا میں اداکارہ ماہرہ خان نے جب اپنا نیا ہیئر کٹ کروایا تو ساتھ ہی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنے نئے ہیئر کٹ کے حوالے سے بتایا۔ ماہرہ خان کی فیرنج ہیئر کٹ کو بہت سے مداحوں نے پسند کیا۔
سجل علی
اداکارہ سجل علی نے بھی فیرنج ہئر کٹ کو ہی پسند کرتے ہوئے اس لک کو اختیار کیا ہے
علیزے شاہ
اداکارہ نے لمبے بالوں کے بعد پہلے لانگ باب کے ساتھ فیرنج ہیئر کٹنگ کو اختیار کیا ، پہلے تو اس پر تقید کی گئی ۔ علیزے نے کچھ ہی عرصے بعد اپنے بالوں کو مزید چھوٹے کروائے۔
عائزہ خان
اداکارہ عائزہ خان بھی اسی ہیئر کٹ کو اختیار کیا ہوا ہے۔
سارہ خان
اداکارہ سارہ خان کا لک اپنے نئے ہیئر کٹ پر کچھ مختلف لگ رہا ہے۔ اس لک سے سارہ خان مزید اسٹائلش لگ رہی ہیں۔
پاکستانی ٹاپ ایکٹریسز کا اس انداز کو اختیار کرنے سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ ہیئر اسٹائلنگ میں کچھ عرصہ اب یہی انداز مقبول رہے گا۔