کراچی میں ڈاکو نے فائرنگ کرکے دو بچوں کی جان لے لی

بچوں نے ڈاکو کو واردات کرتے ہوئے پہنچان لیا تھا

کراچی میں بے رحم ڈاکو نے دوبچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

کراچی کےعلاقے مچھر کالونی میں ڈاکو نے دو معصوم بچوں کی جان لے لی، جب کہ اہل محلہ نے بھی ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کے بعد قتل کردیا۔

قتل ہونے والے بچے ابصار کے ماموں نے بتایا کہ مچھرکالونی میں 2 ڈکیت خاتون کو لوٹ رہے تھے کہ گلی میں موجود 14 سالہ ابصار نے ایک کو پہنچان لیا اور شورمچانا شروع کردیا۔

بچے کے ماموں کا کہنا تھا کہ ابصار نے ایک ڈاکو رفیق کو ورادت کرتے دیکھ لیا تھا اور اس نے کہا کہ میں سب کو بتا دوں گآ، جس پر ڈاکو نے طیش میں آکر اس کے سر میں گولی مار دی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

بچے کے ماموں کے مطابق بدقسمتی سے ابصار کو لگنے والی گولی گھر کے قریب موجود 10 سالہ نور نبی کو بھی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

قتل ہونے والے 10 سالہ نور نبی کے والد کا بیان ہے کہ میرا بچہ گھر کے باہر ہی تھا کہ اتنے میں چور چور کا شور مچا، محلے کے متعدد افراد چور کی طرف بھاگے اور میرا بیٹا بھی اس طرف رش کے ساتھ گیا تو اس ڈاکو نے کہا پیچھے نہ آؤ اور اس نے عوام کی طرف فائرنگ کردی، جو دوبچوں کو لگی اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واردات کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی، ڈاکو فرار کی کوشش میں اپنے رشتے دار کے گھرمیں گھس گیا، لیکن اہل علاقہ نے اسے گھر سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کے فرار ساتھی کی تلاش شروع کردی ہے۔

کراچی

KILLING

karachi street crime

Tabool ads will show in this div