بابراعظم سے متعلق دنیا سمجھ گئی ہے کہ وہ کتنا بڑا کھلاڑی ہے،ثقلین مشتاق

بابرکی بات وہ لوگ کررہےہیں جوکرکٹ کی گہرائی کوسمجھتے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ بابراعظم سے متعلق دنیا سمجھ گئی ہے کہ وہ کتنا بڑا کھلاڑی ہے اور بابر کی بات وہ لوگ کررہے ہیں جوکرکٹ کی گہرائی کو سمجھتے ہیں۔

گال میں ہفتے کو پریس کانفرنس کرتےہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے ٹیسٹ میں نہ ہونے سے کافی نقصان ہوگا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ شاہین آفریدی میچ کے ابتدا میں ہی وکٹ حاصل کرلیتے ہیں جس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔

ثقلین مشتاق نے عندیہ دیا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلی کرنے کا سوچ رہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ کل ہوگا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں تمام کھلاڑیوں نے جیت میں اہم کردار ادا کیا اور صبر سے کام لیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فاسٹ بالرز کو انجری عام طور پر ہوجاتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ فاسٹ بالر نسیم شاہ میں کافی صلاحیت ہے اور ٹیم انتظامیہ کا ان پرکافی اعتماد ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ اللہ بابراعظم کو بری نظر سے بچائے، دنیا سمجھ گئی ہے کہ وہ کتنا بڑا کھلاڑی ہے، بابر کی بات وہ لوگ کررہے ہیں جوکرکٹ کی گہرائی کو سمجھتے ہیں۔

Babar Azam

SAQLAIN MUSHTAQ

Tabool ads will show in this div