مریم نواز کو پارٹی میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا قوی امکان

مسلم لیگ ن کا جارحانہ سیاست کا بیانیہ اختیار کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت لندن میں پارٹی قائدین کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن اب سے عام انتخابات جارحانہ سیاست کا بیانیہ اختیار کرے گی، اور مخالفین کا جواب ان کی زبان میں ہی دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سخت بیانیئے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات سے قبل نئے بیانئے کو گھر گھر پہنچانے کے لئے خصوصی ڈیجیٹل سیل قائم کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

pmln

NawazSharif

maryum nawaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div