شوگر اور دل کے مریضوں کےلیےآم کی خاص قسم تیار
ملتان کے آم اپنے ذائقے اور مٹھاس کے باعث دنیا بھر میں خاص پہچان رکھتے ہیں۔
ملتان میں آم (mango) کی ایک خاص قسم کو شانِ خدا کہا جاتا ہے۔ یہ اپنی رنگت میں سرخ ہونے کے ساتھ شوگر کے مریضوں کے لیے نہایت مفیداور منفرد ہیں۔
سال میں ایک بار لگنے والا یہ پھل (mango) شوگر اور دل کے مریضوں میں انتہائی مقبول ہے۔ آم کی یہ قسم دیکھنے میں جتنی خوبصورت لگتی ہے، افادیت میں شوگر اور دل کے مریضوں کے لیے بے حدمفید ہے اوراس کو بیرون ملک ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔
باغبانوں کا کہنا ہے کہ شان خدا آم پک کر تیار ہوچکا ہے اور اس کو مکھی کے حملے سے بچانے کے لئے بھی بھرپورمحنت کی ہے۔
باغبانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیگر آموں کی طرح شان خدا آم کی طرف توجہ دی جائے تو اس سے کثیر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔