لذیذ ڈوکا کھجوروں کی فصل پک کر تیار ہوگئی

درختوں سے خاص مہارت سے اتارا جاتا ہے

ملتان کی مشہور سوغات کھجورکو مقامی زبان میں ڈوکا کہا جاتا ہے۔ ڈوکا کی فصل پک کر تیارہوچکی ہے۔

ملتان میں سخت گرم موسم کے بعد ڈوکا کی فصل تیار ہے۔ انتہائی لذیذ اورمیٹھی کجھوروں کو اونچے درختوں سے خاص مہارت سے اتارا جاتا ہے۔

ساون کے موسم میں باغات سنہری کجھوروں سےسجے ہوئے ہیں۔ ڈوکا کے درخت پرآدمی اوپر چڑھ کردانتری کے ساتھ کاٹ کر رسی کے ذریعے نیچے دیتا ہے جس کے بعد اس کو منڈی لے جا کر فروخت کردیا جاتا ہے۔

جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر ڈوکے کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔جولائی سے اگست تک ان کی پیداوارعروج پر ہوتی ہے۔

Multan

dates

Tabool ads will show in this div