‘پنجاب ایک بار پھر نواز شریف کا ہوا’، ‘ایک زرداری سب پر بھاری’
وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویز الہیٰ 186 ووٹ لینے کے باوجود وزارت اعلیٰ کا عہدہ حاصل نہ کرسکے۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت حسین کے خط کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کردیے جس کے بعد حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔
پنجاب اسمبلی کے کارروائی کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ جمہوری جدوجہد کے فیصلہ کن موڑ پر چوہدری شجاعت جیسے زیرک سیاستدان کا فیصلہ ان کی جمہوی مثبت سوچ کی دلیل ہے۔
ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کے لیے نا صرف چوہدری خاندان میں پھوٹ ڈلوائی بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے پرویز الہی کی سپیکرشپ اور سیٹ بھی چھین لی۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ “ایک زرداری سب پر بھاری”