عمران خان ممنوعہ فنڈنگ سے پاکستان کے انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں، احسن اقبال

عمران خان پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنے والے حکمران ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنے والے حکمران ہیں، اور ممنوعہ فنڈنگ سے پاکستان کے انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے میںڈیٹ کو جوتوں تلے روندا، پنجاب میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے بے یقینی پھیلائی جارہی ہے، عمران خان سوشل میڈیا پر کروڑوں روپے خرچ کرکے انتخابات پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کی چھٹی کیوں اورکس نےدی ہوئی ہے، ثبوت موجود ہےعمران خان نے کروڑوں کی ممنوعہ فنڈنگ لی ہے، کوئی اداراہ نہیں جو اس ممنوعہ فنڈنگ کا نوٹس لے سکے، عمران نیازی بیرونی فنڈنگ سےعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ممنوعہ فنڈنگ سے پاکستان کے انتخابات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کا بیٹراغرق کرکے ملک کو بند گلی میں کھڑا کر دیا، ان کے پاس آج بھی کشمیر کے سودے کا جواب نہیں، آئی ایم ایف معاہدے پرعمران خان کے دستخط ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران نیازی پاکستان میں محاذ آرائی پید ا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے تعلیم اور نوجوانوں کے ساتھ کیا سلوک کیا، آپ پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنے والے حکمران ہیں، آپ نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور معیشت کو تباہ کر دیا ہے، ان کے دور میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کا بیٹے سے تنخواہ لینے پر نااہل کیا گیا۔

ahsan IQBAL

IMRAN KHAN

Foreign Funding Case

Tabool ads will show in this div