ایم 8 قومی شاہراہ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کےلیے بند

شاہراہ ونگو کے مقام پر بند کی گئی

خضدار اور گردنواح میں گزشتہ رات تیز بارش کےبعد سےایم 8 قومی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کےلیے بند کردی گئی ہے۔

خضدار انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گودار سے رتوڈیرو جانے والی ایم 8 قومی شاہراہ ونگو کے مقام پر بند کی گئی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ قومی شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک معطل ہے اور پہاڑی تودے ہٹانے کے لئے لیویز کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ بھاری مشینری کی مدد سے قومی شاہراہ بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔

LAND SLIDING

KHUZDAR

Tabool ads will show in this div