عدالت نے پولیس کو پنجاب اسمبلی کے اندر جانے سے روک دیا

ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایات

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی درخواست پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پولیس کی نفری پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ گئی، جب کہ عدالت نے پولیس کو صوبائی اسمبلی کے اندر جانے سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورت حال پیدا ہونے کے بعد طلب کرنے پر ہی پولیس اندر جا سکے گی۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پنجاب پولیس پنجاب اسمبلی کے باہر کھڑی رہے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کی جانب سے اسمبلی کے اندر پولیس نہ لانے سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے سبطین خان کی درخواست پر آج بروز جمعہ 22 جولائی کو فیصلہ سنایا۔

قبل ازیں سی سی پی او لاہور نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو بریفنگ دی۔

انہوں نے اسمبلی اجلاس کی حساسیت کے پیشِ نظر الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دورانِ ڈیوٹی تحمل، برداشت اور ضابطۂ اخلاق کی پابندی یقینی بنائیں۔

سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ ناگہانی صورتِ حال میں شیلڈ کے طور پر اراکینِ اسمبلی کا تحفظ یقینی بنائیں، کسی کو تلاشی کے بغیر اسمبلی بلڈنگ اور ایوان میں ہر گز داخل نہ ہونے دیں۔

انہوں نے پنجاب اسمبلی کی عمارت اور اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ لاء اینڈ آرڈر اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کوئیک ریسپانس فورس الرٹ رہے گی۔

سی سی پی او لاہور پنجاب اسمبلی کے اطراف کی بلند عمارتوں پر اسنائپر تعینات کیے گئے ہیں۔

PUNJAB ASSEMBLY

PERVEZ ELAHI

HAMZA SHEHBAZ

PUNJAB BYE ELECTION

Tabool ads will show in this div