بجلی کی پیداواری لاگت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں 1 سال کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت میں 140 فیصد ریکارڈ اضافہ

بجلی کی پیداواری لاگت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نیپرا کی دستاویز کےمطابق ملک میں 1 سال کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت میں 140 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

جون 2021 میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 6.74 روپے تھی جب کہ جون 2022 میں بجلی کی پیداواری لاگت 15.84 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سال میں کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 150 فیصد بڑھ گئی۔

گزشتہ 12 ماہ میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت میں 152 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت بھی 50 فیصد بڑھ گئی۔

نیپرا دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایل این جی مہنگی ہونے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں 180 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

nepra

POWER TARRIF

Tabool ads will show in this div