ہوا میں موجود اقرا عزیز کی ویڈیو وائرل

ہر کسی کو اپنی زندگی میں یہ ضرور آزمانا چاہیے، اداکارہ

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی اسکائی ڈائیونگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے 3 منٹ اور 18 سیکنڈز پر مشتمل ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے اور کیپشن میں لکھا ہے یہ یقینی طور پر سب سے زیادہ بہادری والی چیز ہے جو میں نے اب تک کی ہے۔

ویڈیو میں اقرا عزیز کو دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکائی ڈائیونگ کر کے بہت مزہ آیا، ہر کسی کو اپنی زندگی میں یہ ضرور آزمانا چاہیے۔

IQRA AZIZ

Tabool ads will show in this div