حلقہ بندیاں ٹھیک ہونے تک انتخابات ٹھیک نہیں ہوسکتے،فروغ نسیم
رہنما ایم کیو ایم فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے لوگوں کو صحیح نمائندگی ملنی چاہیے۔ حلقہ بندیاں ٹھیک ہونے تک بلدیاتی انتخابات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔
جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ لیول پلئینگ فیلڈ ہونے تک شفاف الیکشن نہیں ہوسکتا۔
سابق وزیرقانون کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت زور کی بارش ہے،محرم بھی ہیں ، لیکن الیکشن کے لیے بنیادی بات حلقہ بندیاں ہیں۔ سپریم کورٹ کا بھی حکم ہے صحیح حلقہ بندیاں ہونی چاہیئں۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن سے کبھی انتخابات ملتوی کرنے کا نہیں کہا بلکہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیاکہ الیکشن نہیں ہونے چاہیئں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہماری درخواست کو کاپی پیسٹ کیا، پی ٹی آئی نے کہا جب تک حلقہ بندیاں نہیں ہوتی الیکشن نہ ہوں۔