کیا ٹی شرٹ مستقبل کا حال بتا سکتی ہے ؟

ٹی شرٹ پر غورکریں، پاکستان کا مستقبل نظرآئے گا ، گلوکار شہزاد رائے
Jul 21, 2022

جاننا سب لازمی ہے، کون کس کا آدمی ہے؟ شہزاد رائے نے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا

گلوکار شہزاد رائے نے ایک مرتبہ پھر اپنی سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے اپنے مداحوں تک سماجی پیغام کو پہچانے کی کوشش کی، شہزاد نے اپنی انسٹا پوسٹ پر ایک تصویر اپ لوڈ کی ۔ جس پر کیپشن دیا کہ ٹی شرٹ پر غور کریں پاکستان کا مستقبل نظر آئے گا

Instagram

سفید رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس گلوکار کی ٹی شرٹ پر تحریر ہے کہ جاننا سب لازمی ہے ، کون کس کا آدمی ہے جبکہ اسی شرٹ پر بہت سے سیایسی رہنماوں کے کارٹونز بنے ہوئے ہیں

شہزاد رائے نے اس قبل بھی اپنے گانے کے ذریعے ایسا ہی پیغام دیا ۔ کہ ’ لگا رہ لگا رہ تو لگا رہ’ جس میں وہ ملک کے عام آدمی کو مخاطب کر رہے ہیں

یہ پوسٹ گلوکار نے اس موقع پر کی ہے جب ملک میں ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اس پوسٹ پرانٹرنیٹ صارفین دلچسپ کومنٹس لکھ رہے ہیں

Politics

Shehzad Roy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div