وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب،پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

حکمت عملی پرغور ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس لاہور کے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون میں چار بجے ہوگا۔ سینیر وزیر پنجاب پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں کل بروز جمعہ 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

آصف علی زرداری اپنے اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے ایک روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری کا اہم بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے چوہدری شجاعت کے توسط سے پرویز الہی کو جارحانہ تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے کے لئے میں نے نوازشریف کو راضی کیا، اور پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب بننے کی مبارکباد بھی دی اور انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب لاہور میں ق لیگی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے روز کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں حکومت کے انتظامی طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ASIF ALI ZARDARI

PERVEZ ELAHI

PUNJAB BYE ELECTION

Tabool ads will show in this div