تین ماہ میں نیٹ فلکس کے 10 لاکھ صارف کم

سبسکرائبرز میں کمی کے باوجود آمدنی 8.6 فیصد بڑھ گئی

تین ماہ کے دوران نیٹ فلکس کے تقریباً 10 لاکھ سبسکرائبرز کم ہوگئے جبکہ اس تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے کیونکہ لوگوں میں اپنے اکاؤنٹ سے پیمنٹ کے بجائے پاس ورڈ شیئرنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

سبسکرابر ز کی تعداد میں بڑی کمی کے باوجود نیٹ فلکس گزشتہ سال کے مقابلے میں اپنی آمدنی میں 8.6 فیصد اضافہ کرنے میں کامیاب رہا ہے لیکن اسکے باوجود کمپنی کی گروتھ پچھلی سہ ماہیوں کے مقابلے میں سست ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں غیر ملکی کرنسی کے اثرات کی وجہ 339 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ورنہ انکا منافع اور بھی بڑھ سکتا تھا، کمپنی کے حصص کی قیمت میں بھی سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹریمننگ کمپنی نے 2023 میں سستے اشتہارات لانے کی بھی تصدیق کی ہے جس سے کمپنی پر امید ہے کہ اسکے سبسکرابئئرز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

netflix

Tabool ads will show in this div