ذوالفقارعلی بھٹو جرمن ثقافتی مرکز پر کیوں برہم ؟

جرمن ثقافتی مرکزصہونیت کا حامی ہے ، ذوالفقارعلی بھٹوجونیئر

جرمن مرکز کی جانب سے فلسطینی شاعر کو دی جانے والی دعوت واپس لینے پرذولفقار بھٹو جونیئر برہم ہوئے

ذولفقار علی بھٹو نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پراعلان کیا کہ وہ جرمن ثقافتی مرکز میں ہونے والے فلم فیسٹول میں فلسطینی شاعر محمد ال کرد کومدعوکیا تھا ۔ لیکن بعد میں جرمن حکومت کے تحت چلنے والے مرکز کی جانب سے محمد ال کرد سمیت دیگر فلسطینیوں کو دی جانے والی دعوت کو واپس لے لیا

جرمن انسٹیٹورٹ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے فیسٹول میں ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر کی فلم ہیون 58 کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا جانا تھا ، تاہم احتجاجا اور فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ذولفقار جونیئر اس دعوت سے دسبردار ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ مزید بھی جرمن مرکز کی جانب کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمن ثقافتی مرکز کے اس قدم سے یہی لگتا ہے کہ وہ فلسطینوں کے خلاف اور صہونیت کے حامی ہیں ۔

Zulfikar Ali Bhutto

Zionism

Tabool ads will show in this div