موسم بہتر ہونے سے بجلی کے شارٹ فال میں کمی

بجلی کی پیداوار 22 ہزار 556 میگاواٹ

بارشوں کے باعث موسم بہتر ہونے سے بجلی کے شارٹ فال میں کمی آئی ہے۔

پاورڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال معمولی کم ہوکر 6 ہزار 344 میگاواٹ پر آگیا۔ ملک میں بجلی کی پیداوار 22 ہزار 556 میگاواٹ جبکہ طلب 28 ہزار 900 میگاواٹ ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ پانی سے 6660 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 970 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔

نجی بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار11 ہزار 500 میگا واٹ ہے۔

power short fall

Tabool ads will show in this div