سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کے فیصلے اہم ہونگے، شاہد آفریدی

شاہین آفریدی کی انجری کو دیکھنا اہم ہے

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کے فیصلے اہم ہونگے۔

سابق کپتان اور سماء کے ڈائریکٹر اسپورٹس شاہد خان آفریدی نے سماء کے اسپورٹس شو میں بات کرتےہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کی انجری کو دیکھنا اہم ہے،ممکنہ طور پر اس کو ریسٹ دینا ہوگا تاہم اس حوالے سے ڈاکٹرز کی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بابراعظم کا اگلے ٹیسٹ کے لیے پلان اہم ہوگا کیوں کہ کپتان کی اپنی ایک ٹیم اورسوچ ہوتی ہے۔

حسن علی سے متعلق انھوں نے کہا کہ فہیم اشرف بھی ٹیم میں آل راؤنڈر موجود ہیں،ان کو بھی کھلایا جاسکتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں زیادہ اسپنرز نہیں کھلاسکتے کیوں کہ اس وقت ٹیم میں دو اسپنرز پہلے ہی کھیل رہے ہیں اور یہ کافی ہیں۔ انھوں نے آغا سلمان کی آف اسپن بالنگ کو بھی سراہا۔

Shahid Afridi

Babar Azam

Tabool ads will show in this div